top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

کھیوڑہ:پیر سید شبیر احمد شاہ خوارزمی دنیائے فانی سے کوچ کر کے اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔دینی علوم و روحانیت کا مہتاب کھیوڑہ میں غروب ہو گیا


کھیوڑہ ( راشد خان سے)

دینی علوم و روحانیت کا مہتاب کھیوڑہ میں غروب ہو گیا

پیر سید شبیر احمد شاہ خوارزمی دنیائے فانی سے کوچ کر کے اللہ کے حضور حاضر ہو گئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق منظور نظر پیر سیال، پیر طریقت رہبر شریعت، یادگار اسلاف حضرت علامہ قبلہ الحاج پیر سید شبیر احمد شاہ صاحب کھیوڑہ شہر میں انتقال فرما گئے شاہ صاحب نے اس شہرمیں نصف صدی سے زیادہ قیام کیا اور مسلسل دین کی خدمت اور اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا انُکی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےُگا انہوں نے علاقہ بھر میں دین اسلام کی تجوید میں وہ مقام حاصل کیا جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ان کے دعوت اور تبلیغ کے نتیجے میں کئی غیر مسلم مسلمان ہوئے ان کے ہزاروں شاگرد دین اسلام کی تبلیغ میں دنیا بھر میں برسر پیکار ہیں علاقے بھر میں ہونے والی دینی محافل میں انکی نمائندگی اور سربرائی چار دہائیوں پر مشتمل رہی ہے

اہلیان علاقہ بالخصوص اہلیان کھیوڑہ ان کی کمی کو محسوس کرتے رہینگے کھیوڑہ شہر ایک عامل با عمل اپنے محسن و مشفق عالم دین محروم ہو گیا

نماز جنازہ آپ کے صاحبزادہ حضرت علامہ مولانا پیر سید نصیر الحسن شاہ سیالوی نے پڑھائی نماز جنازہ میں پیر طریقت رہبر شریعت سید وصف احمد شاہ پیر سید مراتب حسین شاہ استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا پیر محمد انور قریشی صاحب حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ عبدالرحمن ضیا حضرت علامہ مولانا مفتی محمد بشیر کرم پیر سید انور محمود شاہ کھیوڑہ شہر سمیت تحصیل بھر کے سادات گرامی علمائے کرام نعت خوان حضرات سیاسی و سماجی شخصیات صحافی برادری سمیت تحصیل بھر کی عوام کی کثیر تعداد میں شرکت اللّٰہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور سب قرابت داروں اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین🤲

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page