top of page

کھیوڑہ نمک کان۔ عید کے دنوں کی رونقیں۔ رپورٹ+ویڈیو مدثر ملک سے

کھیوڑہ ( مدثر ملک Jhelumnews.uk )عید کے موقع پر کھیوڑہ میں موجود دنیا کی دوسری اور ایشیاء کی سب سے بڑی نمک کی کان کو دیکھنے شہریوں نے کان نمک کا رخ کر لیا ہے عید کے موقع پر سیاحوں کی دلچسپی کیلئے یہاں جگہ جگہ نمک سے بنے ماڈلز کے سٹال لگائے گئے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے دو سال کان نمک بند ہونے سے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور وہ مایوس لوٹ جاتے تھے حکومتی دلچسپی کے بعد اب عید پر سیاحوں کی آمد سے کھیوڑہ میں شدید رش ہے سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں اس وقت کھیوڑہ میں موجود ہیں سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے یہاں عید اور عام تعطیلات میں رش کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہوتی ہیں ہوٹلز اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں میں رش سے کاروباری سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے عید کے اس پر مسرت موقع پر بیرون ملک سے سیاحوں کا نمک کی کان دیکھنے آنا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے یہاں غیر ملکیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کھیوڑہ سالٹ مائن کو آنے والے سیاحوں نے پروجیکٹ منیجر ملک نعیم اور ریزاٹ انچارج شاہد خٹک کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کو بھرپور سراہا۔

0 comments

Bình luận

Đã xếp hạng 0/5 sao.
Chưa có xếp hạng

Thêm điểm xếp hạng
bottom of page