top of page

کھیوڑہ:نمک مائن کے پہاڑوں نے سرکنا شوروع کر دیا مقامی آبادی اور سیاحوں زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

پنڈدادنخان(مشتاق رضا سے) کھیوڑہ ایشیاء کی سب سے بڑی نمک مائن کے پہاڑوں نے سرکنا شوروع کر دیا پہاڑ پر بسنے والوں اور سیاحوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں سیفٹی کے ناقص انتظامات کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے مسجد شہید ہوئی اگر یہ تودہ ورکنگ کے دوران گرتا تو کئ سیاح لقمہ اجل بن جاتے نمک مائن میں جانے کا یہ واحد سورس ہے مین دروازے کے ساتھ پہاڑ انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں انسپکٹر آف مائن انوائرمنٹ اور سیفٹی کے چمپین نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں سینکڑوں مرد بچے خواتین جج جنرل گورنر منسٹر اور وی آئی پی شخصیات اس مین دروازے سے نمک مائن میں داخل ہوتے ہیں انکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے یہ پہاڑ کسی بھی وقت کئ جانوں کے ضیاع کے سبب بن سکتے ہیں زلزلہ اور بارشیں پہاڑوں پر بسنے والوں کی زندگیاں داو پر لگ چکی ہیں وفاقی وزیر پٹرولیم چئیر مین انسپکٹر آف مائن اور کمشنر راولپنڈی اس کا فوری نوٹس لیں

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page