top of page

کھیوڑہ میں یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ،آٹا عوام کی پہنچ سے دور

پنڈ دادن خان ( علی حسن اعوان)کھیوڑہ یوٹیلٹی سٹور ملازمین نےعوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔مزید تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان کے علاقہ کھیوڑہ میں یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا سرکاری طور پر آنے والا آٹا یوٹیلٹی سٹور تو پہنچ گیا لیکن عوام کی پہنچ سے بہت دور نکل گیا۔مزید معلومات کے مطابق سرکاری طور پر آنے والا آٹا یوٹیلٹی سٹور ملازمین نے عوام کی پہنچ سے دور کر دیا آٹے کے ساتھ عوام میں کولڈ ڈرنکس کی بڑی بوتلیں بھی تقسیم کی جانے لگیں ۔ ہمارے پاس آٹا خریدنے کے پیسے نہیں ہم کولڈ ڈرنکس کیسے خریدیں ۔۔عوام کا رد عمل۔۔ لیکن اس کے برعکس یوٹیلٹی سٹور ملازمین اس پر بضد ہیں کہ جب تک کولڈ ڈرنکس نہیں خریدیں گے اس وقت تک آٹا نہیں ملے گا۔عوام کا ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ آٹے کے ساتھ کولڈ ڈرنکس خریدیں یا آٹے کے ساتھ اضافی سامان خریدیں۔خدارا ہماری مشکلات میں مزید اضافہ نہ کیا جائے اگر حکومت عوام کو ریلیف دیتی ہے تو وہ ریلیف عوام تک پہنچنا بھی چاہیے نہ کہ اس کے ساتھ مزید بوجھ عوام پر ڈالنا چاہیے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page