top of page

کھیوڑہ میں نوجوان کو آگ لگانے کا مبینہ واقعہ، آگ سے جھلسنے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا

تحصیل رپورٹر

کھیوڑہ میں نوجوان کو آگ لگانے کا مبینہ واقعہ، آگ سے جھلسنے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پنڈدادنخان کے علاقہ ساؤوال کے رہائشی حسیب نامی نوجوان کو مبینہ طور پر دو نوجوان لڑکوں نے گھر بلوا کر آگ لگا دی۔ آگ سے جھلس کر نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے نوجوان حسیب کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، نوجوان حسیب موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج جان کی بازی ہار گیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page