چوہدری محمد سلیم باگڑی پنڈدادنخان
کھیوڑہ میں شاندار طمانچے دار کبڈی میچ کا انعقاد۔۔۔۔
ملک پاکستان کے نامور کبڈر
آصف خان عرف( گڈو پٹھان ) منڈی بہاولدین اور عمران ڈانگر فیصل اباد کی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم این اے جہلم چوہدری فرخ الطاف ۔ ایم۔ پی ۔اے حلقہ پی پی 21 چکوال ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی ۔ سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ اسسٹنٹ سی او بلدیہ کمیٹی ملک محمد سلیمان کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں بہترین انتظامات کرنے پر انتظامیہ میں انعامات تقسیم کیے ۔۔۔ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں اپنے اور اپ کے حلقے کو ایک ہی حلقہ سمجھتا ہوں پہلے بھی جتنا ہو سکا آپ کے لیے کام کیا اور اب بھی انشاءاللہ پہلے سے بڑھ کر آپ کے لیے کام کروں گا چوہدری عابد آشرف جوتانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا فوکس ڈو ویل کیرج پہ ہے اس کے بعد انشاءاللہ کھیوڑہ کے بائی پاس اور مختلف پروجیکٹس جو التوا کا شکار ان کو ترجیح بنیاد پر مکمل کیا جائے گا
اخر میں سابقہ چیئرمین بلدیہ کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس اعوان نے انے والے تمام معزز مہمان جناب چوہدری فرخ الطاف ملک تنویر اسلم سیٹھی چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور آنے والے تمام کھلاڑیوں کا قیمتی وقت نکال کر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور شاندار میلے کبڈی میچ کے انعقاد پر میلہ انتظامیہ سابقہ صدر مائنر یونین راجہ غلام اصغر ۔ سوشل ورکر راجہ صفدر شمی۔سٹی صدر مسلم لیگ نون ملک زاہد ۔صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک شاہین. جنرل۔سیکرٹری یوتھ ونگ ملک اسد اقبال۔سابقہ کونسلر ملک قمر بیگ۔ بیورو چیف مرزا ساجد کربلائی ۔ ملک عظیم ونہاریہ۔ ملک غلام مرتضیٰ کو شاندار کبڈی میچ کے انعقاد اور بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اسسٹنٹ سی او بلدیہ کمیٹی کھیوڑہ ملک محمد سلیمان کھوکھر اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا
Comments