top of page

کھیوڑہ:محکمہ سوئی گیس چکوال کی ناقص پالیسی- کھیوڑہ کی عوام کو موسم سرما میں گیس کی 22 گھنٹے بندش کا سامنا

کھیوڑ(راشد خان سے)محکمہ سوئی گیس چکوال کی ناقص پالیسی کھیوڑہ کی عوام کو موسم سرما میں گیس کی 22 گھنٹے بندش کا سامنا۔

محلہ کشمیریاں اور محلہ شاہجہان کے باسیوں کا محکمہ سوئی گیس کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاج ۔اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق سیاحتی شہرکھیوڑہ میں محکمہ سوئی گیس نے پچھلے تین سال سے نئی پائپ لائن بچھانے کی مد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کیا ہوئی ہے جس سے تین سال سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے موسم سرما میں گیس جیسی بنیادی سہولت کا میسر نا ہونا حکومت سمیت متعلقہ محکمہ کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے جاری شدید موسم سرما میں گیس کی بندش کا دورانیہ دن بدن بڑھتا ہوا 22 گھنٹے تک جا پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں تو بالکل گیس آتی ہی نہیں ہے اور جن علاقوں میں ا رہی ہے ان میں گیس کا بالکل پریشر ہے ہی نہیں چولہوں سے صرف ہوا کا اخراج ہو رہا ہے پہلے ہی مہنگائی سے پسی ہوئی عوام اب دو وقت کا کھانا بنانے سے بھی محروم ہو چکی ہے دور جدید میں اس شہر کی لکڑیاں جلا کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے کمر توڑ دی ہے۔۔گیس کی مسلسل بندش کے خلاف اہل علاقہ نے دفتر کے سامنے احتجاح ریکارڈ کروایا اور حکام اعلی سے اس بنیادی ایشو پر فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

محکمہ سوئی گیس کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےگیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے خلاف کھیوڑہ میں محلہ کشمیریاں اورمحلہ شاہجہان کے باسیوں نے سوئی گیس دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا اور حکمران بالا سے محکمہ سوئی گیس کی ناقص پالیسیوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page