پنڈ دادن خان کے علاقہ کھیوڑہ مسجد میں چوری کی واردات۔ پنڈ دادن خان ( علی حسن اعوان) پنڈ دادن خان کے علاقہ کھیوڑہ محلہ کشمیریاں کی جامع نورانی محمدی مسجد میں سے چور ساؤنڈ سسٹم اور نقدی لے اڑے چور رات کی تاریکی اور مسجد کے ساتھ ایک بڑا کچرا دان (ڈھیر) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد میں آن پہنچے چور رات کو کھڑکی توڑ کر مسجد کے اندر داخل ہوئے اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد قیمت کا نیا ساؤنڈ سسٹم اورمسجد کے غلے سے نقدی رقم نکال کے لے گئے چوروں نے مسجد کے ساتھ والے بڑ ے کچرادان کا سہارا لیتے ہوئے مسجد کی چھت پر اور بعد ازاں کھڑکی توڑ کر مسجد کے اندر داخل ہوئے چوروں نے مسجد میں لگا ہوا نیا ساؤنڈ سسٹم اکھاڑا اور غلے میں پڑا ہوا مسجد کا چندہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے مسجد میں موجود دروازے کا تالا بھی توڑادروازے کا تالا ٹوٹنے پر چوروں نے کمرے کی تلاشی لیتے ہوئے کمرے سے ان کے مطلب کی کوئی چیز نہ ملی۔یہ تمام معاملہ رات کی تاریکی میں ہوا صبح مؤذن اذان دینے کے لیے مسجد میں گیا لیکن ساؤنڈ سسٹم کو ہاتھ لگایا تو اس کا دل دہل گیا بعد بعد ازاں اس نے نظر دوڑائی تو کھڑکی کی جالی بھی ٹوٹی ہوئی تھی مسجد میں نمازی انے پر نمازیوں نے دیکھا کہ مسجد میں چوری ہوئی ہے اور ساؤنڈ سسٹم کا ایمپلیفائر بھی موجود نہیں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع کا جائزہ لیا۔
top of page
bottom of page
Comments