top of page

کھیوڑہ :متعدد برادریوں نے سابق ناظم مہر فاروق نذر کی قیادت میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا ،الیکشن جیتنے کے بعد کھیوڑہ شہر کو ماڈل سٹی بناؤں گا حاجی ناصر للہ امیدوار صوبائی اسمبلی


کھیوڑہ(مدثر ملک)کھیوڑہ کے سابق ناظم مہر فاروق حسنین نذر کی ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین رنگ لے آئیں شہر کی متعدد برادریوں میں نورال برادری ریحان کھوکھو کالونی و دیگر برادریوں نے ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے61چوہدری فرخ الطاف امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا حاجی ناصر للہ امیدوار صوبائی اسمبلی اور نوابزادہ راجہ طالب مہدی نے کھیوڑہ شہر میں مختلف برادریوں کی طرف سے شمولیتی پروگراموں میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں اور ن لیگ کو دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے الیکشن جتوائیں ن لیگ کی حکومت بنتے ہی کھیوڑہ شہر کو ماڈل شہر بنائیں گے اور تعمیر وترقی کے سفر کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے نوابزادہ راجہ طالب مہدی ملک عرفان اعجاز مہر عبدالرشید نمبردار ملک اسد اقبال جنرل سیکرٹری ن لیگ یوتھ ونگ ملک سفیر اجمل و دیگر نے خطاب کیا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page