top of page

کھیوڑہ شہر کے کئی محلوں میں 7 روز سے پینے کا پانی نہیں لوگ بجلی کا بل جمع کرایں یا 3 ہزار کا بل دیں

پنڈدادنخان:کھیوڑہ شہر کے مختلف محلوں میں سات روز سے پینے کا پانی نہیں لوگ بجلی کا بل جمع کرایں یا تین ہزار کا پانی کا ٹینک ڈلوایں کھیوڑہ وہ بد قسمت شہر ہے جہاں صدیوں سے پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا لوگ موسم سرما کی آمد میں پانی کی بوند بوند کو ترس ریے ہیں جونہی اسسٹنٹ کمشنر تبدیل ہوتے گئے عملہ شتر بے مہار ہوگیا محلہ پراچہ محلہ ڈپو بازار محلہ نمک منڈی کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے مرد خواتین بچے بور کا کڑوا پانی پینے پر محجبور ہوگئے ہیں کڑوا پانی پینے سے خارش کی وباء پھوٹ پڑی ہے لوگوں نے پانی انچارج سے رابطہ کیا تو موصوف نے جواب دیا کہ موٹر کا بیرنگ خراب ہے دوسرے دن پتہ چلا کہ بوسٹر خراب ہوگیا ہے تیسرے دن پتہ چلا کہ موٹر نہیں چل رہی چوتھے دن پتہ چلا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ ہوگیا ہے نئے آنے تک پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوگی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے چارج سمبھال لیا ہے اس کے باوجود پانی نہیں آیا اہل محلہ نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشز پنڈدادنخان سی مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائ

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page