top of page

کھیوڑہ :سالٹ مائن سے ملحقہ آبادی کے گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں مکان گرنے کا اندیشہ



کھیوڑہ پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کی ملحقہ آبادی پرانا کھیوڑہ میں غریبوں کے گھروں میں گہری دراڑیں پڑ گئیں اللہ کا گھر مسجد بھی محفوظ نہ رہی جب کہ ایک غریب مزدور کے گھر کا صحن زمین میں دھنس گیا ھےاور گہرا شگاف پڑ چکا ہے جامع مسجد اور دیگر لوگوں کے مکانوں کی دیواروں اور فرش پر داڑاریں پڑ گئی ھیں پرانے کھیوڑہ کے رہائشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالٹ مائن اور برساتی نالے کی وجہ سے ہمارے گھروں کو شدید خطرہ ہے ہم نے کئی بار پی ایم ڈی سی کھیوڑہ کی انتظامیہ کہ توجہ اس نہایت ہی اہم مسئلہ کی طرف دلوائی ہے لیکن اس پر کوئی عمل درامد نہیں کیا گیا ہمارے مکانات اور ہماری جانیں بچانے کا کوئی بندوبست کیا جائے مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی اور آج ہمارے گھر کا صحن دھنسنے کی وجہ سے کافی بڑا شگاف پڑ گیا ھے یہاں ہم رات کے وقت چارپائیاں بچھا کر اپنے بچوں کے ساتھ سوتے تھے مگر آج دن کے وقت یہ واقع ہو گیا اور ہمارے محلے والوں کے مکانوں میں داڑایں پڑنے سے کئی بار مکان گر گئے اور ہمیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاھے ہمارا مطالبہ ہے کہ برساتی نالے کے ساتھ سیفٹی دیواریں بنوا کر دی جائیں تاکہ ہماری جانیں بچ سکیں اور سکون کی زندگی بسر کر سکیں اگر بروقت عملی طور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے تا حال پی ایم ڈی سی انتظامیہ یا پنڈ دادن خان انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار افیسر موقع پر نہیں پہنچا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page