پنڈدادنخان:کھیوڑہ ریلوے اسٹیشن منشیات فروشوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن گیاآئے روز راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئ محکمہ ریلوے پولیس کی چشم پوشی شہریوں کے لئے تشویش کا باعث بن گئ کھیوڑہ ریلوے کا انجینئرعملہ اور پولیس ابھی بھی موجود ے فارغ گھروں میں بیٹھ کر تنخوایں لے رہے ہیں عملہ نے کوارٹر کرائے پر دے رکھے ہیں جو عیاشی کے اڈے بنے ہوئے ہیں چور ریلوے لائن اور اس کا ملبہ کباڑیوں کو فروخت کر رہے ہیں کھیوڑہ ریلوے اسٹیشن آمدن کا بہت بڑا ذریعہ تھا سوڈا ایش اور نمک مال گاڑیوں کے زریعے انڈیا بھیجا کرتے تھے کراچی اور کویٹہ سے کوئلہ اب بھی آئی سی آئی منگواتی ہے نمک جپسم مال گاڑیوں کے زریعے اندرون شہر اور بیرون ملک جاتا تھا سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں مال گاڑیوں اور مسافر ٹرین کا آنا بند ہوا اسکے بعد آنے والی حکومتوں نے دلچسپی نہ لی جس کی وجہ سے کھیوڑہ ریلوے اسٹیشن منشیات فروشوں کا گڑھ اور شہریوں کے لئے غیر محفوظ ہوگیا مقامی شہریوں نے ایس پی ریلوے اور ڈی ایس راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
top of page
bottom of page
Comments