top of page

کھیوڑہ روڈ تا ڈھوک گولہ روڈ تباہی کا شکار۔سڑک کے اطراف قائم جپسم فیکٹریوں نے سڑک حلیہ بگاڑ دیا

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk

کھیوڑہ روڈ تا ڈھوک گولہ روڈ تباہی کا شکار۔سڑک کے اطراف قائم جپسم فیکٹریوں نے سڑک حلیہ بگاڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پنڈدادنخان سڑک تا ڈھوک گولہ اور باوا لال شاہ قبرستان و دوسری آبادیوں تک جانے والی واحد سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ گرد و غبار کی وجہ لوگوں مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ اس سڑک پر کم وبیش بیس جپسم کی فیکٹریاں قائم ہیں جن میں دن رات اوور لوڈنگ ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کی وجہ سے سڑک تباہی کا شکار ہو گئی ہے اور بارش کے دوران اس سڑک سے گزرنا محال ہو جاتا ہے جبکہ مقامی سرکاری انتظامیہ اور محکمہ ہائی وئے حسب معمول اور حسب توقع خواب خرگوش میں مگن ہے اور پوری تحصیل میں کسی بھی سڑک یا گلی کے مرمتی کام سے استثنا حاصل کیا ہوا ہے۔ مقامی آبادی کی حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ جلد از جلد اس سڑک کی از سر نو تعمیر کی جائے اور فیکٹریوں کے لیے ہیوی ٹریفک اوور لوڈنگ ختم کرکے ٹریفک کے اوقات کار طے کیے جائیں ۔




0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page