top of page

کھیوڑہ! آٹھ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

 کھیوڑہ (نمائندہ جہلم نیوز)  کھیوڑہ اسلام گنج میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا ۔پنڈدادنخان: تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ محلہ اسلام گنج کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نے پولیس چوکی کھیوڑہ پر درخواست دی کہ میری تین بیٹیاں ہیں چھوٹی بیٹی جس کی عمر 8 سال کے قریب ہے گلی میں اپنے رکشے میں بیٹھی تھی محلے داروں نے بتایا کہ تنویر نامی شخص  بچی کو بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا رہا اس سلسلے میں کاروائی کی جائے جس پر چوکی انچارج کھیوڑہ ضمیرحسین نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page