top of page

کویت میں مقیم جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری ضمیر اختر کی مرکز ابن عباس میں آمد



جہلم (ادریس چوہدری سے)کویت میں مقیم جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری ضمیر اختر کی مرکز ابن عباس میں آمد تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم جہلم کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری ضمیر اختر آج شام مرکز ابن عباس الاسلامی جہلم میں تشریف لائے۔ رئیس المرکز ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور مدیر المرکز حافظ ساجد محمد مدنی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ ان کا پرجوش استقبال کیا۔ مرکز میں بچوں کی قرآن کلاس دیکھ کر چوہدری ضمیر بے حد خوش ہوے۔ انہوں نے مرکز کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوے کہا: کہ خلوصِ دل کے ساتھ دین کا کام کرنے والوں پر اللہ کی رحمت سایہ فگاں رہتی۔ علاوہ ازیں اس ملاقات میں طرفین سے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ اور پاکستان سمیت تمام اسلامی مماملک سے مسئلہ فلسطین میں ہر ممکنہ مداخلت کرنے اور فوری جنگ بندی کروانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ملاقات میں رئیس المرکز اور مدیر المرکز کے علاوہ فری ڈسپنسری کے انچارج ڈاکٹر محمد ایوب اعوان اور مدرس المرکز قاری اسامہ اشرفی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انتہائی خوشگوار ماحول تھا۔ نماز عشاء باجماعت ادائیگی کے بعد مہمان گرامی روانہ ہوے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page