سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)سوہاوہ نجی میرج ہال میں شادی کے دوران دولہا کے رشتہ داروں کی جیبیں خالی.کم عمر چوروں نے شادی میں نئے کپڑے پہن کر شمولیت اختیار کی اور پھر بڑی آسانی سے واردات کرتے رہے شادی کے فنگشن کے اختتام پر جب واجبات ادائیگی کیلیے جیب دیکھی تو خالی متاثرہ خاندان نے تھانہ سوہاوہ میں درخواست دے دی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کے کس طرح واردات کی گئی
متاثرہ خاندان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہم جانتے ہیں شائد ہمارا نقصان(مبلغ 161000) کبھی پورا نا لیکن آئندہ کسی فیملی کا نقصان نا ہو اس لیے انتظامیہ سے گزارش ہے سوہاوہ میں موجود تمام شادی ہال کے مالکان کو ہدایت جاری کی جائیں کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں شادی میں آئے لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ آتے ہیں اور خواتین کی بڑی تعداد نے سونے کے زیورات پہنے ہوتے ہیں جن کی سیکیورٹی کیلیے تمام شادی ہال کے مالکان کو چاہیے کے کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بچنے کیلیے سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں
Comments