top of page

کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید8 ملزمان گرفتار



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، کل08 ملزمان گرفتار،الگ الگ مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے05 ملزمان حسان احمد، محمد دائم ،عبدالاحد، محمد حمزہ ،اور فاروق کو گرفتار کر لیا،پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام علی کو گرفتار کر لیا،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے موٹرسائیکلز اور لوڈر رکشہ قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں،تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page