top of page

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا ضلع جہلم کا دورہ، جمخانہ کلب میں کرکٹ ارینا کا افتتاح،ہسپتال کا دورہ



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا ضلع جہلم کا دورہ، جمخانہ کلب میں کرکٹ ارینا کا افتتاح،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم، ڈی پی ایس سکول کا دورہ، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ضلع جہلم کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران کمشنرراولپنڈی ڈی پی ایس سکول پہنچے جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ جدید ترین کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا، اس موقع پر ضلع جہلم کی ممتاز سماجی شخصیات بابا عرفان الحق، چوہدری غلام احمد زمرد،چوہدری فرحت ضیاء اوردیگر موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ڈی پی ایس سکول کا نہ صرف ایک سال کے اندر قیام عمل میں لایاگیا بلکہ ایک خوبصورت بلڈنگ کے ساتھ یہاں طلبا کی تعداد میں متاثرکن اضافہ ہواہے، جو ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کی عکاس ہے، کمشنر راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کادورہ کیا اور ہسپتال میں پولیو مہم کے دوران کارکردگی بارے آگاہی حاصل کی، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا اورہسپتال میں حالیہ تعمیر و مرمت کے کام کے معیار کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کوشاباش دی۔ کمشنر راولپنڈی نے ضلع جہلم کی تاریخ کے پہلے زیر تعمیرجمخانہ کلب میں کرکٹ اریناکا افتتاح کرتے ہوئے نمائشی کرکٹ میچ کھیلا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جم خانہ کی تعمیربارے بریفنگ دی، کمشنر راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جم خانہ کی تعمیرضلعی انتظامیہ اورشہریوں کا مشترکہ کارنامہ ہے یہ ایسا کام ہے جسے جہلم کی عوام ہمیشہ یادرکھے گی، جم خانہ کے مختلف زیر تعمیر حصوں پر کام کی صورتحال کامشاہد ہ کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ جس رفتارکے ساتھ چند ماہ میں جم خانہ پرکام کیا گیا وہ پورے پنجاب کیلئے مثال ہے اس جمخانہ کے قیام سے شہریوں کوآپس میں بہترین تعلقات بنانے، شہری مسائل کوحل کرنے بارے تجاویز اعلی حکام تک پہنچانے کیلئے پلیٹ فارم میسر آئے گا




0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page