top of page
Writer's pictureJhelum News

کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس،اعزاز میں تقریب۔ اہم فیصلے



منگلا(آصف محمود چودھری)کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس اور منگلا ادبی فورم کی کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں تقریب۔ اہم فیصلے ۔تفصیلات کے مطابق

واپڈا کالونی منگلا میں کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کی آل پاکستان و آزاد جموں و کشمیر کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ چیف ایگزیکٹیو جناب محمد عدنان اقبال نے اجلاس کی سربراہی کی۔ شرکاء میں گرینڈ ماسٹر محمد اسحاق بھٹی، صدر ازاد جموں و کشمیر جناب قیصر ملک، نائب صدر آزاد جموں و کشمیر جناب غلام مصطفیٰ احسن، جنرل سیکرٹری پاکستان محترمہ لائبہ عدنان، صدر خیبرپختونخوا محترمہ عائشہ خان، نائب صدر پاکستان جناب فیاض احمد، لیگل ایڈوائزر پاکستان میاں ناظم علی، نائب صدر ملتان منور حسین، کورڈینیٹر پنجاب جناب محمد عباس، صدر لاہور سید اعجاز حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری لاہور محترمہ نادیہ فیصل، سیکرٹری لاہور جناب محمد رضوان، میڈیا کورڈینیٹر لاہور جناب رضوان احمد، چیف انسٹرکٹر لاہور محمد کامران، صدر میرپور آزاد کشمیر عادل بٹ، سیکرٹری میرپور آزاد کشمیر فیضان للہ، انفارمیشن سیکرٹری میرپور آزاد کشمیر سید اشرف شاہ گیلانی اور نمایاں کارکردگی دیکھانے والے پورے پاکستان کے مارشل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں پچھلے ایک سال کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ سال میں بہترین پرفارمینس دیکھانے والے عہدیداران و اسٹوڈنٹس کو سراہا گیا۔ اجلاس کے بعد تمام ممبران نے منگلا ادبی فورم کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت کی اور ظہرانہ کے بعد منگلا ادبی فورم کے عہدیداران نے کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے عہدیداران و کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد پیش کیں۔ چیف ایگزیکٹیو کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن جناب محمد عدنان اقبال صاحب نے صدر منگلا ادبی فورم جناب ملک قیصر صاحب، جنرل سیکرٹری منگلا ادبی فورم غلام مصطفیٰ احسن، سینئر نائب صدر منگلا ادبی فورم جناب ارشد محمود، ایگزیکیٹو باڈی ممبر جناب واجد خان کا بلخصوص اور دیگر عہدیداران و ممبران منگلا ادبی فورم کا بل اموم شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروقار ظہرانے اور شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور کمبائن مارشل آرٹ کی معاشرے میں خدمات کو سراہتے ہوئے تعاریفی اسناد پیش کیں۔ مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن ہما وقت منگلا ادبی فورم کے ساتھ ہر اعتبار سے تعاون دینے کے لئے تیار ہے کیونکہ ہم دونوں تنظیموں کا مقصد ایک ہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔ میں اپنی آزاد جموں و کشمیر کی جنرل باڈی کو یہ احکامات دیتا ہوں کہ وہ منگلا ادبی فورم کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی تیار کریں جس میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائیجو لوگوں کی فلاح و بہبود کے متعلق ہوں۔ صدر منگلا ادبی فورم جناب ملک قیصر نے چیف ایگزیکٹیو کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن جناب محمد عدنان اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی دعوت کو قبول کیا اور اپنے ساتھیوں سمیت اس تقریب میں شرکت کی۔ مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ کمبائن مارشل آرٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو کا ملکر کام کرنے کا اندیہ خوش عاند ہے اور انہوں نے اس شراکت داری کو قبول کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم تمام فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں اس حوالے سے میں جنرل سیکرٹری منگلا ادبی فورم جناب غلام مصطفیٰ احسن اور سینئر نائب صدر جناب ارشد محمود صاحب کو یہ گزارش کروں گا کہ وہ مستقبل میں مختلف تنظیموں سے رابطے کریں تاکہ ہم ایک مضبوط اتحاد قائم کریں جو پورے آزاد کشمیر و پاکستان میں ادبی عالمی تحقیقی تعمیری فلاحی کاموں کا جال پھیلائیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page