top of page

کل مال مسروقہ برآمد 06 کروڑ37 لاکھ56ہزار998 روپے کا مال مسروقہ برآمد 03گینگ گرفتار

پولیس ضلع جہلم نے ماہ جون کارکردگی رپورٹ2023؁ء جاری کر دی

کل مال مسروقہ برآمد 06 کروڑ37 لاکھ56ہزار998 روپے کا مال مسروقہ برآمد 03گینگ گرفتار

جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)

جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل ،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ میں کل80مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے90مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ47عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،قتل کے06مقدمات درج ہوئےجن میں 24ملزمان گرفتار کر لئے گئے، جرائم برخلاف مال کے129مقدمات درج 50ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے06 کروڑ37 لاکھ56ہزار998 روپے کا مال مسروقہ برآمد،03گینگ ٹریس جن میں 08ملزمان گرفتار ،موٹر سائیکل چور گینگ کے 01ملزم گرفتار، نقب زنی 01ملزم گرفتار جن سے مجموعی طور پر 05کروڈ52لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے،منشیات کے75مقدمات درج جبکہ74 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن 09کلو753گرام،چرس71کلو578 گرام ،50گرام آئس اور شراب کی 1400بوتلیں برآمد،غیر قانونی اسلحہ کے33مقدمات درج،33ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز28عدد، ،رائفل04عدد، 02چاقو،خنجر146راونڈز برآمد،مکمل چالان کی شرح47فیصد رہی، محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے94 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا ء کے احکامات جاری کیے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل1752چالان جس پر07لاکھ41ہزار750روپے کا جرمانہ کیا گیا، پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں2305 افراد نے استفادہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےگزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل252سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔





0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page