top of page

کشمیر کالونی میں غیر قانونی رجسٹریاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹرFIA اسلام آباد نے تحصیلدار کو طلب کر لیا

جہلم: ایف آئی اے اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جہلم برلب جی ٹی روڈ کشمیر کالونی میں غیر قانونی رجسٹریاں کرنے والے منسٹری آف کشمیر اسلام آباد کے افسران جگہ خریدنے والے مقامی افراد اور تحصیلدار جہلم اور غیر قانونی رجسٹریاں کروانے والے مرزا ذوالفقار، ابوبکر صدیقی سمیت کو طلب کر رکھا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد چوہدری کوثر محمود نے 16 اگست کو دوبارہ تمام افراد کو اپنے تحریری بیانات کے ساتھ دوبارہ طلب کر لیا ہے۔مدعی مقدمہ سید خلیل حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ امور کشمیر کے ملازمین نے غیر قانونی طریقے سے کروڑوں روپے وصول کر کے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جگہ فروخت کی اور محکمہ مال کے تحصیلدار نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی رجسٹریاں کیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اسلام آباد میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرئے گی اور غیر قانونی رجسٹریاں کرنے والے محکمہ مال کے تحصیلدار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page