کسیال میں جہلم فورم کامیڈیکل ویلفیئر سنٹر کا قیام ۔الحمدللہ جہلم فورم میڈیکل ویلفئیر سنٹر" کی پہلی میٹنگ 2نومبر 2023 بروز جمعرات کو کسیال تحصیل سوہاوہ میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر عصمت جاوید ملک (صدر جہلم فورم) نے کی جبکہ خصوصی شرکت بریگیڈئیر (ر) تصور حسین نے کی۔سلیم انور کسانہ آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم نے تمام معزز عہدیدران و ممبران کو خوش آمدید کہا اور جہلم فورم میڈیکل ویلفئیر سنٹر کے حوالے سے تمام حاضرین کو بریفننگ دی۔ میٹنگ ایجنڈے کے مطابق تمام حاضرین نے میڈیکل ویلفئیر سنٹر کو آپریشنل کرنے کے مشاورتی عمل میں بھرپور شرکت کی اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ۔ آخر میں ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور جہلم فورم کے چیف آرگنائزر الیاس احمد گوندل کی تنظیمی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور عابد چوہان (سابق لارڈ میئر مانچسٹر) کو تعمیر شدہ بلڈنگ اور مزید رقبہ وقف کرنے پر، فرخ صدیق آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم نیشنل ونگ اور حاجی ظفر اقبال یوکے کو تعمیراتی کاموں کے لئے 25 لاکھ روپے عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر طاہر شاہ ایڈووکیٹ ،فرشاد کیانی،شفیق مغل، خضر کیانی،طاہر برلاس،انجنیر صفدر علی، ڈاکٹر ارشد کھوکھا، چوہدری عابد دھمیال،محمد فاروق سابق کونسلر ، خالد حسین یوکے، شکیل کھٹانہ، واجد کیانی بھی موجود تھے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments