top of page
Writer's pictureJhelum News

کبھی بجلی مہنگی تو کبھی پٹرول،حکومت نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ،عوام کو شدید غم وغصہ

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk ) حکومت کے پٹرول بم نے غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ،کبھی بجلی مہنگی تو کبھی پٹرول حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث غریب عوام رُل گئے ،دکانداروں نے راتوں رات اشیا ضروریات کے ریٹ کئی گنا بڑھا دیئے ،غریب عوام حکمرانوں کو بدعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے باعث تحصیل پنڈدادنخان میں دکانداروں نے راتوں رات اشیاضروریات کے ریٹ کئی گنا بڑھا دیئے روز مرہ کی بڑھتی مہنگائی نے غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا عوام کا کہنا ہے کہ کبھی بجلی مہنگی تو کبھی پٹرول غریب عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث رُل گئے ہیں حکومت نے بجلی گیس اور پٹرول ڈیزل کے ریٹ تو بڑھائے ہیں لیکن دیہاڑی دار طبقہ کی اجرت قیمت خرید سے کئی گنا کم ہے پٹرول ڈیزل کی قمیتیں بڑھنے کے باعث مہنگائی کی شرح مزید بڑھ چکی ہے اب تو پھل سبزیاں خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ گوشت چکن وغیرہ تو غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے مہنگائی کے اس سیلاب نے عوام کو شدید غم وغصہ میں مبتلا کردیا ہے غریب عوام حکمرانوں کو ہاتھ اُٹھا اُٹھا کے بددعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس سونامی میں ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالیں یا بجلی گیس کے بل پورے کریں



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page