ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیاد ت سرائے عالمگیر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
5ملزمان گرفتار، ساڑھے 3کلو سے زائد چرس، 2عدد پسٹل 30بور اوروٹک برآمد
سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIمحمد اخترنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد عقیل ولد عبدالحمید 2۔عدنان پرویز ولد پرویز اختر 3۔ دریافت علی ولد صفدر حسین شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2440 گرام چرس اور پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر SI فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ہارون ولد محمد ارشد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس اور 10ہزار روپے وٹک برآمد کر لی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانیSI غلام مرتضیٰ نے نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالجبار ولد ناظم حسین کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments