top of page

ڈی پی او جہلم کی کانسٹیبل حماد اسحاق کی لحد پر حاضری،ر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کی دعا



دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی کانسٹیبل حماد اسحاق کی لحد پر حاضری، مرحوم کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے کانسٹیبل حماد اسحاق کے گھر بھی حاضری دی، کانسٹیبل کی فیملی سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او صدر، انچارج ایلیٹ پولیس فورس جہلم اور پولیس افسران بھی ڈی پی او جہلم کے ہمراہ تھے،گزشتہ روز کانسٹیبل حماد اسحاق کی نمازِ جنازہ کھرالہ میں ادا کی گئی تھی،کانسٹیبل حماد اسحاق گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے،کانسٹیبل حماد اسحاق ایک فرض شناس پولیس آفیسر تھے جنکی محکمہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہپولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page