top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈی پی او جہلم کی سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی کے گھر اسلام آباد آمد



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی کے گھر اسلام آباد آمد، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے لیٹر آف ایپریسی ایشن پیش کیا اور شکریہ ادا کیا،سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی کے حقیقی بھائی پروفیسر مستہضر محمود قریشی 26 اگست 1992 کو ایک ٹریفک حادثہ میں وفات پا گئے تھے جنکے ورثاء کا پتہ نہیں چل رہا تھا،اس وقت کی مقامی پولیس نے متوفی کے اہل خانہ کو تلاش کر کے نعش اور اسکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنواکر ورثاء کے حوالے کیا تھا،سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی جہلم پولیس کی خدمات اور سروسز سے متاثر ہو کر ہر سال خطیر رقم جہلم پولیس کی ویلفیئر کے لیے جمع کرواتے ہیں،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سابق وفاقی سیکرٹری کے پولیس پر اعتماد کو سراہا اور انہیں لیٹر آف ایپریسی ایشن جاری کیا جو ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خود اسلام آباد حاضر ہو کر سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی کو پیش کیا،سابق وفاقی سیکرٹری اسلام آباد مظفر محمود قریشی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا شکریہ ادا کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں مصروف عمل ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page