top of page

ڈی پی او جہلم کی تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامع مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری



دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامع مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا ناسور پایا جا رہا تھا جسکے خلاف ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔پنڈ جاٹہ کے علاقہ میں گزشتہ 07 ماہ کے دوران کل 11 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن میں 28 کلو 630 گرام چرس اور 04 کلو 290 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے منشیات کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کے بارےمیں فیڈ بیک حاصل کیا،شہریوں نے پولیس کے منشیات کے حوالے سے جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی پی او جہلم کو علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ محمد عمران کو مسائل کے فوری حل کے بارے میں احکامات جاری کئے ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منشیات کی فروخت اور استعمال کے بارےمیں پولیس کو فوری اطلاع دیں معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں،






0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page