top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈی پی او جہلم کا کالا گجراں ،تھانہ دینہ کے علاقہ میں سید حسین کے جلوس کے روٹ کا وزٹ



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کالا گجراں کے علاقہ میں امام بارگاہ خاتم النبیین میں جاری مجلس اور تھانہ دینہ کے علاقہ میں سید حسین کے جلوس کے روٹ کا وزٹ،تفصیلات کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات دیں گئی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ایس ایچ کالا گجراں اور ایس ایچ او دینہ نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،ڈی پی او جہلم نے مجلس کے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page