top of page

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی کرسمس کی مناسبت سے کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

جہلم (ادریس چودھری)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی کرسمس کی مناسبت سے کرسچن کمیونٹی کی لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او سول لائنز کی شرکت، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر، جبکہ ایس ڈی پی او سوہاوہ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او ضلع ہذا نے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،کرسچن کمیونٹی کی طرف سے عمران جیمز ،معروف بھٹی ،وقاص گل،یعقوب شہزاد ،پرویز اختر ،سنیل برکت ،قندیل جیمز ،پطرس مسیح ،ارشد بابواور جبکہ یوسف ناز نے سینٹ جانز چرچ کھیوڑہ سے بذریعہ وڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی ،میٹنگ میں کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے تمام امور زیر بحث لائے گئے،کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، کرسچن لیڈرشپ، کرسمس کے موقع پر جہلم پولیس کرسچن کمیونٹی کے تحفظ کےلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس اقلیتوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page