جہلم (ادریس چودھری)ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ،ڈی ایس پی لیگل،ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا ،ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز کی شرکت،جبکہ ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی،ماہ ربیع الاول کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشی کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم نے مقدمات کی پراگرس بھی چیک کی اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے،آئی ٹی انیشیٹیوز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments