top of page

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شیخوپورہ دینہ میں امام بارگاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے



دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شیخوپورہ دینہ میں امام بارگاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ، پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور شرکاء کو چینگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شیخوپورہ میں امام بارگاہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئے ، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی جہلم ، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ بھی ہمراہ تھے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا ، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخل نہ ہونے کی سختی سیے ہدایت جاری کیں اور کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں ، پولیس محرم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page