top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈی سی کا دینہ اچانک دورہ سینٹری انسپکٹر تحصیل دینہ امجد محمود کو معطل کر دیا ، شدید برہمی کا اظہار



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا اچانک دینہ کا دورہ ، صفائی ستھرائی کی نا قص صورتحال اور فرائض میں عدم دلچسپی کے باعث سینٹری انسپکٹر تحصیل دینہ امجد محمود کو معطل کر دیا ، شدید برہمی کا اظہار ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر، اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اچانک دینہ کا دورہ کیا ، جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہونے کے باعث شدید برہمی کا اظہار اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور فرائض میں عدم دلچسپی کے باعث سینٹری انسپکٹر تحصیل دینہ امجد محمود کو معطل کر دیا اور کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اس دوران سینٹری انسپکٹر امجد محمود ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا اور صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی ۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page