top of page

ڈی سی کا تحصیل پی ڈی خان کا دو روزہ دورہ،مسائل کے حل کی یقین دہانی

جہلم(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ پنڈدادنخان کی تحصیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ضلع جہلم کی باقی تحصیلوں کی نسبت پی ڈی خان کو ہم زیادہ وقت دے رہے ہیں پی ڈی خان میں ڈول کیرج اور نہر کے بڑے پراجیکٹس کو ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں تحصیل پی ڈی خان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بہتری کیلئے 50ملین کی رقم سے ترقیاتی کام جاری ہے جس کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا یہ بات انہوں نے تحصیل پی ڈی خان کے دو روزہ دورے کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بعض بڑے پراجیکٹس پر الیکشن کمیشن کیجانب سے فنڈز پر پابندی کی وجہ سے کافی مسائل کا سامنا ہے لیکن جو فنڈز دستیاب ہیں ان کو بہترین استعمال کرکے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ڈی خان باقی تحصیلوں کی نسبت پسماندہ رہ گیا ہے لیکن ہم نے یہاں کئی نئے پراجیکٹ منظوری کیلئے بھیجے ہیں بہت جلد یہاں وزیر اعلی پنجاب خود دورہ کریں گے جن کے سامنے ہم تمام مسائل رکھیں گے اور امید ہے کہ وہ پی ڈی خان کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے بڑا پیکج دیں گے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہاں ڈاکٹرز کی کمی پر ہم صوبائی سطح پر وزارت صحت سے رابطہ میں ہیں جبکہ ہسپتال کے اندر تمام ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے ان میں بہتری لائی جارہی ہے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page