جہلم( ادریس چودھری) سپیشل بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان پر توجہ دی جائے تو یہ معاشرے کے بہترین افراد ثابت ہوں گے ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سپیشل بچوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جہلم جمخانہ میں سپیشل بچوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلع جہلم کے مختلف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں زیر تعلیم بچوں نے کرکٹ میچ میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔ میچ میں سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔اور سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
top of page
bottom of page
Kommentare