top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بارہ کنال جگہ قبرستان کی حدود میں شامل کروا دی


جہلم(رانا محمد عاصم )ڈی سی جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بارہ کنال جگہ قبرستان کی حدود میں شامل کروا دی اور اس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ڈی سی جہلم کا کہنا تھا ایک دن ہم سب کو موت آنی ہے اور یہ افسوس ناک ہے کہ قبرستانوں کی جگہیں محدود پڑتی جا رہی ہیں، ضلع جہلم میں بھی قدیمی قبرستان آبادی بڑھنے کی وجہ سے بہت چھوٹا ہوتا جا رہا تھا، اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اضافی 12 کنال جگہ قبرستان میں شامل کر دی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے خود نئے رقبے کی چار دیواری کی بنیاد رکھی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page