top of page

ڈی سی جہلم کا دارا پور کا دورہ، یونین کونسل دفتر اور پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں دستیاب سہولتوں کاجائزہ



جہلم( ادریس چودھری)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دارا پور کا دورہ، یونین کونسل دفتر اور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دور دراز علاقے دارا پور کا دورہ کیا ل۔ جہاں انہوں نے یونین کونسل دارا پور کے دفتر میں سیکرٹری یونین کونسل سے یونین کونسل کے ریکارڈ بارے آگاہی حاصل کی جبکہ پنجاب حکومت کے پروگرام اب گاؤں چمکیں گے پر فوری پر عمل درآمد کرنے اور اہل علاقہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائمری ہیلتھ سنٹر دارا پور کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہیلتھ سنٹر میں عملہ کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور ان کو درپیش مسائل بارے پوچھا، انہوں نے انچارج ہیلتھ سینٹر کو ہدایت کی کہ علاج کے لیے آنے والے افراد کو تمام سہولیات اور بہترین طبی امداد موقع پر ہی فراہم کریں اور اس حوالے سے جس مشینری اور ادویات کی کمی ہو ان کا فوری طور پر انتظام کیا جائے۔



0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page