top of page

ڈی سی جہلم کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان اور رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا دورہ



جہلم(ادریس چودھری ) تحصیل پی ڈی خان میں صحت کی سہولیات کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال او ر رورل ہیلتھ سینٹر ز کا کردار انتہائی اہم ہے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے سینکڑوں میل دور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ان دونوں مراکز صحت کو اپ ڈیٹ رکھنا اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت مل کرکام کر کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ تحصیل پی ڈی خان میں صحت کی تمام ضروری سہولیات موجود ہوں تاکہ کسی مریض کو ضلعی ہیڈ کوارٹر نہ جانا پڑے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پی ڈی خان اور رورل ہیلتھ سینٹر للہ کا کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم تحصیل پی ڈی خان کے دورہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رول ہیلتھ سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے دو نوں مراکز صحت میں صفائی، بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا جس کے بعد ڈی سی جہلم نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ دونوں مراکز صحت میں طبی مشینری چیک کی، انہوں نے سٹاف کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر اور ادویات کی دستیابی اور سٹاک کی تفصیلی چیکنگ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات اور عملہ کے رویہ بارے تفصیلی گفتگو کی، ڈی سی جہلم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان اسامہ شیرون، ایم ایس ٹی ایچ کیو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ تحصیل پی ڈی خان میں ہر قسم کی طبی سہولیات کو ممکن بنایا جا رہا ہے جبکہ ان ہسپتالوں اور مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔ مریضوں اور اہلخانہ نے صحت کی سہولیات پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page