top of page

جہلم! تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے اپنا سر پھاڑ لیا



جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk )افسران کی لاپرواہی ، میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز کے سینٹری ورکرز بھوکے مرنے لگے، دو ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ بند، ملازم نے احتجاج کے دوران اپنا سر پھاڑ لیا، بچے بھوکے مر رہے ہیں گھروں میںفاقے ہیں تنخواہ نہیںمل رہی ، تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود میونسپل کمیٹی جہلم میں دو ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہ نہیں دی گئی ڈیلی ویجز ملازمین جو سارا دن شہر کی سڑکوں ، نالوں ، گلیوں کو صاف کرتے رہتے ہیںلیکن صبح شام ان سے صفائی کا کام لیا جاتا ہے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کے گھر فاقے پڑچکے ہیں لیکن سی اومیونسپل کمیٹی لمبی تان کر سو رہے ہیں دوران احتجاج ایک ملازم نے اپنا سر پھاڑ لیا ملازم کا کہنا ہے کہ روانہ بچوں کو بلکتا دیکھنے سے بہتر ہے ہم خود کشی کر لیں ، ملازمین نے کہا کہ ڈی سی جہلم شہر کی صفائی کی طرف تو توجہ دیتے ہیں لیکن صفائی کرنے والوں کی طرف کون توجہ دے گا ہم سے دن رات کام لیا جاتا ہے لیکن دو دو ماہ تنخواہ نہیں ملتی ، اہم غریب لوگ جائیں تو کہاں جائیں ۔ اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لئے سی او میونسپل کمیٹی محمد عثمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنے دفتر ہی موجود نہیں تھے ۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page