top of page
Writer's pictureJhelum News

ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کامیابی، شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم 5 دنوں میں گرفتار

جہلم (رانامحمد عاصم سے)ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کامیابی، شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم 05 دنوں میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزم محمد آصف نے مقتول سید ناصر عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،قتل کے بعد ملزم نے مقتول کی نعش جنگل میں پھینک دی تھی،پنڈدادنخان پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی اور جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزم سے مقتول کا زیر استعمال موٹر سائیکل، موبائل اور آلہ قتل پسٹل 09 ایم ایم برآمد کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او جہلم کا ڈی ایس پی پنڈدادنخان، ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دینے کا اعلان۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page