*ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان کا لائسنس ٹیسٹنگ سنٹر جہلم کا وزٹ و کھلی کچہری کا انعقاد*
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے لائسنس ٹیسٹنگ سنٹر جہلم کا وزٹ کیا اور کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا۔جس میں انکا کہنا تھا کہ لائسنس برانچ میرٹ پر کام کر رہی ہےکسی ٹاؤٹ یا کسی سرکاری اہلکار کو رشوت یا لائسنس بنانے کے لیے پیسے مت دیں بلکہ ایسے لوگوں کی کمپلین کریں تا کہ انکے خلاف کاروائی کی جائے۔آپکی سہولت کے لیے لائسنس برانچ رات 12 بجے تک کام کر رہی ہے۔رش زیادہ ہے صبر تحمل سے اپنا کام کروائیں اور سٹاف سے تعاون کرتے ہوئے انکی ہدایات پر عمل کریں۔
Bình luận