امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ ،راجہ قاسم علی خان ،امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل زاہد حسین شیرازی ، چوہدری ناصر وڑائچ ،سابقہ تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد کی دھواں دھار پریس کانفرنس
پنڈ دادن خان ( ملک ندیم سرور اعوان سے) ڈیرہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پریس کانفرنس تمام سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوکہاکہ چوہدری یانواب ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں علاقہ کی ترقی لوکل نمائندوں کی وجہ سے نہ ہو سکی ایم اپن اے بننے کے لیے کسی کا بیٹا ہونا لازم نہیں آج کل شور مچا ہے ہمیں ٹکٹ مل گیا ٹکٹ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہوسکتا ہے کسی کو اورینج ٹرین کا پاس ملا ہو ہم سب امیدوار پارٹی فیصلہ پر متفق ہیں مقامی قیادت نااہل ہیں ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں ہماری سٹرکوں کا سفر کرکے عوام فیصلہ کریں ایم پی اے کی سیٹ پر براجمان رہنے والے اپنی کارکردگی پر غور کریں،چک نظام وکٹوریہ پل،یونیورسٹی،ٹراما سنٹر ،ڈیلول کیرج مقامی قیادت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،راجہ مطلوب مہدی خان نے مل کر پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے سے انکار کیا ،جبکہ ندیم خادم گجر ہمارے بڑے بھائی ہیں اپنے حلقے کے لیے ٹکٹ کی جہدوجہد کریں یاد رہے پریس کانفرنس میں دیگر اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی شامل ہوئیں
留言