top of page

ڈکیت دھریالہ جالپ میں 9 لاکھ اور ایک موبائل لے اڑے عوام میں شدید خوف و ہراس




دھریالہ جالپ۔۔۔ تھانہ پنڈ دادن خان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں ڈکیتی کی واردات تین مصلح ڈاکو میاں کامران اجمل کے گھر میں گھس کر میاں کامران اجمل کو رسیوں سے باندھ کر نو لاکھ روپے نقدی اور ایک موبائل فون لے کر فرارِ تین ڈاکوؤں میں سے دو نقاب پوش اور ایک نقاب کے بغیر تھا میاں کامران اجمل کو رسیوں سے باندھ کر تشدد بھی کرتے رہے دو تین سال سے شروع ہونے والا تحصیل پنڈ دادن خان میں ڈکیتوں اور چوروں کا راج تمام تر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کے باوجود برقرار ہے جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عوام اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ اپنے پروفیشنل سکیل کو بروئے کار لاتے ہوئے تحصیل پنڈ دادن خان سے جرائم پیشر کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page