پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونسJhelumnews.uk ) ڈکیتی کے دوران مذاحمت کرنے پر فا ئرنگ کرکے قتل کرنے والا 5رکنی گینگ گرفتار ۔کہ 01 ماہ قبل ملزمان نے تھانہ لِلہ کے علاقہ جیھٹل میں رات کے وقت روڈ بلاک کرکے ڈکیتی کی واردات کی تھی. دوران واردات مزاحمت پرشہری فیضان ستی فائرنگ سے زخمی ہوا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا،،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 04 عدد پسٹل 30 بور اور چھینی گئی رقم 35000 روپے بھی برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق 1ماہ قبل تھانہ لِلہ ٹاون کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مذاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والا 5رکنی گینگ گرفتار کرلیا ،گینگ کا متعد د وارداتوں کا انکشاف۔لاکھوں روپے ،نقدی ،موبائیل برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمودباجوہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ 01 ماہ قبل ملزمان نے تھانہ للہ کے علاقہ جیھٹل میں رات کے وقت روڈ بلاک کرکے ڈکیتی کی واردات کی تھی،واردات میں دوران مزاحمت شہری فیضان ستی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانجق ہو گیا،پولیس ٹیموں نے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 04 عدد پسٹل 30 بور اور چھینی گئی رقم 35000 روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، محمد حسنین، محمد عثمان، ثناء اللہ اور محمد انعام کے ناموں سے ہوئی ہےDPOجہلم نے کہاکہ ملزمان نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں جن سے کل برآمدگی 181000 روپے اور 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے،ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ،ڈی پی او جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر پولیس، آئی ٹی سیکشن اور سی آئی اے ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے
top of page
bottom of page
Comments