top of page

ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر کم تولنے والوں کی شامت ، ڈپٹی کنٹرولر ویٹس اینڈ میئرز نے نوٹس جاری کر دئیے

جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر کم تولنے والوں کی شامت ، ڈپٹی کنٹرولر ویٹس اینڈ میئرز نے نوٹس جاری کر دئیے ۔ کم وزن پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں اکثر بیکریوں ، جنرل سٹورز اور مٹھائی کی دوکانوں پر پوری قیمت وصول کرنے کے باوجود اشیاء خوردونوش کم وزن پر فراہم کرتے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے حکم پر ڈپٹی کنٹرولر ویٹس اینڈ میئرز نے عوامی شکایات پر کاروائی شروع کر دی ہے نوٹس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ مقررہ وزن سے کم فروخت کرنے پر بھاری جرمانے اور دوکانیں سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page