دینہ (نمائندہ۔Jhelumnews.uk ) جہلم ناجائز تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن پر ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق کو خراج تحسین اسی طرح دینہ میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات کا آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر جہلم کا استقبال کریں گے تفصیلات کے مطابق افتخار احمد مغل سابقہ کونسلر میونسپل کمیٹی دینہ تنویر احمد عرف چھگو سابقہ کونسلر اور دیگر سابقہ کونسلر راجہ ساجد نواز سابقہ کونسلررائو صدیق سابقہ کونسلر کے علاوہ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اسی طرح جی ٹی روڈ دینہ کے دونوں اطراف نا جائز تجاوزات کو ختم کرایا جائے قبضہ مافیہ کے مخصوص گروپ نے سر کا رکی جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے ۔اور اس سے مخصوص طبقہ روزانہ آمدنی حاصل کر رہا ہے جس میں میونسپل کمیٹی دینہ کے چند اہلکاربھی شامل ہیں جس کی انکوائری کرنے پر فرحت جمیل انسپکٹرنا جائز تجاوزات کو کرپشن میں ملوث ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی نے اس کو معطل کر دیا۔جس پر دینہ کے شہریوں نے انزہ عباسی اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔صوبائی محتسب اعلٰی پنجاب لاہور (سب آفس جہلم ) نے بھی خورشید احمد سکنہ کیانی سٹریٹ کی درخواست پر ناجائز تجاوزات کے خلاف فیصلہ دیا اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس میں ملوث میونسپل کمیٹی دینہ کے اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے ان حالات میں دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور اعلٰی افسران اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کیا کاروائی کرتے ہیں یاد رہے افتخار احمد مغل سابقہ کونسلر نے عابد حسین عابد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وساطت سے عدالت عالیہ ہائی کورٹ لاہور راولپنڈی بنچ میں بھی تجاوزات کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے جس میں جناب جسٹس جواد حسن صاحب نے بھی تجاوزات ہٹانے کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو حکم دے رکھا ہے ۔
top of page
bottom of page
Comments