*ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی کاوشوں سے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کے تعاون سے مستحق بچیوں کو مکمل جہیز کا سامان دیا گیا۔*
جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صنعت زار میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر انتظام تقریب بسلسلہ تقسیم جہیز سامان کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی خصوصی کاوشوں سے ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کے تعاون سے مستحق خاندانوں کی بچیوں کو مکمل جہیز کا سامان دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر خان ، ڈی ای او لٹریسی میڈم میمونہ انجم اور دیگر معزز شخصیات بھی تقریب کی رونق بنیں۔خواتین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کو باعزت طریقے سے بٹھایا گیا۔ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء اور ان کی فیملی کے تعاون سے دیے جانے والے سامان میں بیڈ سیٹ ، صوفہ سیٹ ، ڈنر سیٹ ، سلائی مشینز اور واشنگ مشینز سمیت انتہائی اعلیٰ کوالٹی کا دیگر سامان بھی شامل تھا۔مستحق خواتین کو نقدی بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر جہلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر خان اور شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا نے انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ دائیں بازو کا کردار ادا کیا ہے۔ان کا ماضی خدمت خلق کے كارناموں سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے خدمت خلق میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
Comments