top of page
Writer's pictureJhelum News

)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، مختلف کلاسوں میں طلبا کے ساتھ بیٹھ کر پڑھائی کا معائنہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسوں میں جا کر تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف کلاسز میں جاری تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بینچوں پر بیٹھ کر طلبا کو دئیے جانے والے سبق اور اساتذہ کی توجہ و دلچسپی کا مشاہدہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ان سے کتابیں کے کر سوالات کئے اور شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یہ بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ان کی تعلیم و تربیت اعلی معیار سے ہوگی تو کل یہ ملک و قوم کے لئے ایک مفید شہری کے طور پر سامنے آئیں گے ۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page