top of page

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا منڈی موڑ پر ٹف لگانے اور شجر کاری کے کام کا جائزہ



دینہ(ادریس چودھری)اولڈ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کے کام کو فوری مکمل کیا جائے گرین بیلٹ کی تکمیل سے شہریوں کو ایک بہترین واکنگ پوائنٹ میسر آئے گا۔ شہر کی تمام اہم سڑکوں کنارے ٹف ٹائل لگانے کا کام مکمل ہونے سے ایک نیا چہرہ اجاگر ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے منڈی موڑ پر ٹف لگانے اور شجر کاری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اولڈ جی ٹی روڈ پر کام کی رفتار سے میں بالکل مطمئن نہیں اس کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہونا چاہیے تھا اس لیے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے جلد گرین بیلٹ کا کام مکمل کر شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ اور واکنگ پوائنٹ کا تحفہ دیا جائے گا

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page