جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk): کتاب سے دوستی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، طلبا و طالبات کو نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی کتب سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہئیے تاکہ ان کی سوچ اور فکر کی تعمیر ہو سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے مقامی سکول میں کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور طلبا سے تعلیمی سرگرمیوں بارے گفتگو کی۔ بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی عادت نے کتب بینی کو پس پردہ کر دیا ہے لیکن سکول انتظامیہ نے کتاب میلہ منعقد کرکے طلبا و طالبات کے لیے بہترین سرگرمی کا اہتمام کیا ہے، جس پر سکول انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے آپ سب طلبہ کو چائیے کہ اس کتب میلہ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں
top of page
bottom of page
Comments