top of page

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ پنڈدادنخان محکمہ مال کے افسران و پٹواریان سے ملاقات



جہلم(ادریس چودھری )ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ پنڈدادنخان محکمہ مال کے افسران و پٹواریان سے ملاقات، وراثتی انتقالات بارے شکایات پر برہمی کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم پی ڈی خان کے دورہ کے دوران ریونیو سٹاف سے ملاقات کی جس میں ڈی سی جہلم نے ریکارڈ کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ لی شہریوں کی جانب سے وراثتی انتقالات بارے مسلسل تاخیر کی شکایات پر ڈی سی جہلم نے سخت برہمی کاا ظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ مال پی ڈی خان کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے شہری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ ریونیو سٹاف ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ڈی سی جہلم نے تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور پٹواریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جن شہریوں کے انتقالات یا دیگر کام رکے ہوئے ہیں ان کو تین دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ مجھے ارسال کریں اپنی ڈیوٹی درست طریقے سے سرانجام نہ دینے والے افسران کو ضلع میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page